غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کی غزہ میں وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے، تازہ حملوں میں مزید 63 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔المواصی میں محفوظ علاقے پر بمباری سے 12 فلسطینی شہید ہوگئے، جب کہ اسرائیل نے خان یونس میں غزہ کے کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 45,581 تک پہنچ گئی۔غزہ میں شدید سردی اور سہولتوں کے فقدان کے باعث ایک اور نومولود کی موت ہوگئی، جس کے ساتھ بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 8 ہوگئی۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی سائٹس پر بھی حملہ کیا۔دریں اثنا، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے حماس سے مذاکرات کے لیے ایک وفد کو اختیار دے دیا ہے، جس میں فوجی اور خفیہ ایجنسیوں کے حکام شامل ہوں گے۔ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی مذاکرات قطر میں ہوں گے۔
صیہونی فورسز کی غزہ میں وحشیانہ بمباری، مزید 63 فلسطینی شہید
5