3
لندن( سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ نہیں کرے گا۔برطانوی میڈیا کے مطابق انگلینڈ سے افغانستان کے خلاف چیمپئنز ٹرافی میں میچ کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا، جو کہ افغانستان کی خواتین کرکٹ ٹیم پر پابندی کی وجہ سے تھا۔چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ 26 فروری کو لاہور میں شیڈول ہے۔