اسلام آباد( کامرس ڈیسک)بجلی کی قیمتوں میں 20 روپے فی یونٹ کمی ممکن، فارمولا تیار کر لیا گیا۔نیپرا نے حکومت کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے سفارشات پر مبنی دستاویز فراہم کر دی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ بیلنس آف ٹیرف کے ذریعے قیمتوں کو کم کیا جا سکتا ہے۔ اس میں فی یونٹ کپیسٹی ادائیگی اور سرچارجز پر نظر ثانی کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔دستاویز کے مطابق، بجلی کی موجودہ قیمت 45 روپے 6 پیسے فی یونٹ ہے، جس میں 17 روپے 1 پیسہ فی یونٹ کپیسٹی چارجز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 15 روپے 28 پیسے فی یونٹ ٹیکس اور سرچارج عائد ہیں، اور بجلی تقسیم کار کمپنیاں 3 روپے 10 پیسے ڈسٹری بیوشن مارجن وصول کرتی ہیں۔نیپرا نے مزید کہا ہے کہ مرمت، آمدن کے حصول اور آئندہ سال کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے ایک پیسہ فی یونٹ وصول کیا جاتا ہے، اور 1 روپے 37 پیسے فی یونٹ ٹرانسمیشن چارجز کے لیے جاتے ہیں۔دستاویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سرچارجز اور ایڈجسٹمنٹ ختم ہونے سے بجلی کی قیمت 25 روپے 20 پیسے فی یونٹ ہو جائے گی۔ اگر ان سب کو ختم کر دیا جائے تو 45 روپے 6 پیسے والا یونٹ 20 روپے 4 پیسے پر آ جائے گا، جس سے بجلی کی قیمت میں 20 روپے فی یونٹ کمی ممکن ہو سکتی ہے۔
بجلی کی قیمت میں 20 روپے فی یونٹ کمی ممکن، فارمولا تیار
6