کراچی( کامرس ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج بھی تیزی کا رجحان رہا، جس کے باعث 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔جمعرات کو بازار حصص میں کاروبار کا آغاز 344 پوائنٹس کے اضافے سے ہوا، جس سے انڈیکس 117,352 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ بعد ازاں کے ایس ای 100 انڈیکس میں بتدریج 960، 1121 اور 1282 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔1282 پوائنٹس کے اضافے کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 220 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح عبور کی تھی۔ گزشتہ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2621 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، تاہم کاروبار کے اختتام پر 1881 پوائنٹس کے اضافے سے 117,008 پر بند ہوا تھا۔ڈالر کی قیمت میں کمی، دوسری جانب کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو گیا، اور انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 50 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
سٹاک ایکسچینج میں آج بھی ریکارڈ تیزی، 100 انڈیکس نے نیا سنگ میل عبور کر لیا
6