لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ سلمی ظفر عاصم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شوہر عاصم کو دوسری لڑکیوں سے افیئرز رکھنے کے بجائے دوسری شادی کی اجازت خود دی تھی۔حال ہی میں اداکارہ سلمی ظفر عاصم ایک نجی پوڈکاسٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔سلمی ظفر نے اپنی شادی کے بارے میں بتایا کہ ان کی شادی 18 سال سے بھی پہلے ہوئی تھی، اور انٹر کے امتحان کا نتیجہ اور شناختی کارڈ بھی شادی کے بعد بنوایا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے شوہر اور ان میں 5 سال کا فرق ہے، اور ان کے 2 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ساس نے انہیں گھر کو چلانے کے بارے میں سکھایا، اور جو کچھ وہ آج ہیں، اس میں ان کی ساس کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔شوہر کی دوسری شادی کے حوالے سے سوال پر سلمی ظفر نے بتایا کہ جب عاصم کی دوستیوں کے قصے ان تک پہنچے تو ابتدائی تین ماہ بہت مشکل گزرے۔ تاہم بعد میں انہوں نے سسر سے بات کی اور شوہر کی دوسری شادی کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے عاصم سے کہا کہ وہ دوستیوں کے بجائے نکاح کریں، اور اپنے بچوں کو بھی راضی کیا کہ وہ ان کی شادی کے لیے تیار ہوں۔ ایک حادثے کے بعد، سلمی نے بچوں سے کہا کہ اگر وہ اپنے والد کو قبر کے بجائے اپنے ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں تو ان کی شادی کے لیے راضی ہو جائیں۔ بیٹے نے کہا کہ اگر وہ عاصم کی شادی کے بعد نہ روئیں تو وہ راضی ہیں، اور اس کے بعد شوہر کی دوسری شادی ہو گئی۔سلمی ظفر نے یہ بھی کہا کہ اس کے بعد انہوں نے سوتیلے بیٹے کو بھی اپنا بیٹا سمجھ کر پیار دیا، اور آج ان کے پاس تین نہیں، بلکہ چار اولادیں ہیں۔ بچوں میں سگے بہن بھائیوں جیسی محبت ہے۔
شوہر کو افیئرز کے بجائے دوسری شادی کی اجازت دی: سلمیٰ ظفر
6