لاہور( اباسین خبر)وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جب بھی ن لیگ حکومت میں آتی ہے، کسان خوشحال ہوتا ہے۔وزیراعلی پنجاب نے کسان پیکیج کے تحت صوبے میں بجلی اور ڈیزل سے چلنے والے ٹیوب ویلز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا آغاز کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پنجاب میں 8 ہزار زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا۔ حکومت پنجاب زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن کے لیے 9 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔سولرائزیشن کے لیے 10 کلو واٹ تک 5 لاکھ، 15 کلو واٹ تک 7 لاکھ 50 ہزار روپے، اور 20 کلو واٹ تک 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جائے گی۔ کم از کم ایک ایکڑ زرعی اراضی کے مالکان اس اسکیم کے تحت اپلائی کر سکتے ہیں۔وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ “کسان سے کیے گئے تمام وعدے پورے کریں گے اور ترقی کے اس سفر میں پنجاب کے کاشتکار مکمل طور پر شریک ہوں گے۔ زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن سے بجلی کے بھاری بلوں سے نجات ملے گی۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت جب بھی آتی ہے، کاشتکار خوشحال ہوتا ہے۔”
جب بھی ن لیگ کی حکومت آتی کسان خوشحال ہوتا ہے: مریم نواز
4