5
لاہور( اباسین خبر)پنجاب میں پہلی بار ای ٹیکسی سکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے اعلان کے مطابق بیروزگار افراد کے لیے ای ٹیکسی سکیم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔بلال اکبر خان نے مزید کہا کہ ای ٹیکسی سکیم کے تحت ایسی گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جو قیمت میں کم مگر معیار میں بہترین ہوں، اور اس کے ذریعے پنجاب تیزی سے جدید اور ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ کی طرف قدم بڑھائے گا۔انہوں نے بتایا کہ الیکٹرک گاڑیاں فراہم کرنے والی کمپنیوں نے ای ٹیکسی سکیم میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔