8
کوئٹہ( اباسین خبر)تحصیل بالا ناڑی لیویز ایریا میں گزشتہ روز نامعلوم ڈاکوں نے ہاشم پٹھان نامی بزرگ کاروباری شخص سے 16 لاکھ روپے چھین لیے۔ اس واقعے کے بعد ہاشم پٹھان نے علاقے میں قرآن پاک اٹھا کر اپیل کی کہ ان کی رقم واپس کی جائے۔یہ درخواست سن کر ڈاکوں نے اپنی ندامت کا اظہار کیا اور چھینی گئی رقم مسجد میں پہنچا کر واپس کر دی۔ اس انوکھے اقدام نے علاقے کے لوگوں کو حیران کن طور پر متاثر کیا۔