اسلام آباد( اباسین خبر)سینئر سفارت کار شفقت خان کو دفتر خارجہ کا نیا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شفقت علی خان اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے یورپ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وہ روس میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں اور پولینڈ میں بھی پاکستانی سفیر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔موجودہ ترجمان، ممتاز زہرہ بلوچ، جو اس وقت دفتر خارجہ کے ترجمان کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں، کی جگہ شفقت خان کو تعینات کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ممتاز زہرہ بلوچ کو وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی تجویز پر فرانس میں پاکستانی سفیر کے طور پر تعینات کیا جائے گا۔
سینئر سفارت کار شفقت علی خان نئے ترجمان دفتر خارجہ مقرر
6