غزہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں 2024 کے دوران اسرائیلی حملوں کی شدت میں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں فلسطینیوں پر ظلم و تشدد کی نئی مثال قائم ہوئی۔ گزشتہ سال اسرائیل کی جارحیت کے دوران 23,842 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ 51,925 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی حملوں نے غزہ کے صحت کے نظام کو بھی تباہ کر دیا، 34 ہسپتالوں کو مکمل طور پر ناکارہ بنا دیا گیا اور 80 صحت کے مراکز کو مسمار کر دیا گیا۔خان یونس میں اسرائیل کی تازہ بمباری سے مزید جانی نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، اور نصر ہسپتال بارش اور سیلاب کی زد میں رہا۔ فلسطینی شہری شدید سردی میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں، جبکہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے شہدا کی تعداد 46,376 تک پہنچ گئی ہے۔
2024 میں اسرائیل نے ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے، 23 ہزار 842 فلسطینی شہید
10