استنبول ( مانیٹرنگ ڈیسک)ترکیہ کی اوزے یین یونیورسٹی کی لائبریری میں “پاکستان کارنر” کا قیام ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد پاکستان کی ثقافت، تاریخ اور جغرافیائی اہمیت کو عالمی تعلیمی برادری کے سامنے پیش کرنا ہے۔ اس کارنر کا افتتاح قونصل جنرل پاکستان اور اوزے یین یونیورسٹی کے سربراہ نے کیا۔پاکستان کارنر میں مختلف موضوعات پر کتابیں رکھی گئی ہیں جن میں پاکستان اور ترکیہ کے ثقافتی تعلقات، سیاحت، سماجی سیاسی تعلقات اور ادب شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، شاعرِ مشرق علامہ اقبال کی شاعری کا ترکی زبان میں ترجمہ بھی یہاں موجود ہے۔اس کارنر کا قیام پاکستان کے ثقافتی ورثے، سیاحتی امکانات، دفاعی صلاحیتوں اور مسئلہ کشمیر پر روشنی ڈالنے کے لیے ایک مخلصانہ کوشش ہے۔ قائداعظم ڈے کی مناسبت سے اس کارنر میں تقریبا 30 کتابوں کا ایک منتخب مجموعہ پیش کیا گیا، جس میں پاکستان کے مختلف پہلوں پر مواد شامل ہے۔یہ اقدام ثقافتی تفہیم بڑھانے اور علمی تبادلوں کو فروغ دینے کا ایک اہم ذریعہ ہے، اور مستقبل میں دیگر یونیورسٹیوں میں بھی ایسے کارنرز قائم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
ترکیہ کی معروف یونی ورسٹی میں ’پاکستان کارنر‘ کا افتتاح
6