وا شنگٹن ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی کابینہ میں شامل کیے جانے والے افراد کو سوشل میڈیا پر بیانات دینے سے قبل خبردار کیا گیا ہے۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم کی منیجر سوسی وائلز (Susie Wiles)، جو وائٹ ہاس کی نئی چیف آف سٹاف ہوں گی، نے کابینہ کے نامزد افراد کو ایک میمو جاری کیا جس میں کہا گیا کہ وہ وائٹ ہاس کے نئے کانسل کی اجازت کے بغیر سوشل میڈیا پر پوسٹ نہ کریں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کانسل کے طور پر ڈیوڈ وارنگٹن کو منتخب کیا ہے۔ اس سے قبل، سوشل میڈیا پر ایک بحث بھی چلی تھی جس میں ایلون مسک اور وویک رام سوامی نے ایچ ون بی ویزا کے حق میں بات کی تھی، جبکہ ٹرمپ کے قریبی ساتھی سٹیو بینن نے اس کی مخالفت کی تھی۔
ٹرمپ کابینہ کے ممکنہ افراد کو سوشل میڈیا پر بیانات سے روک دیا گیا
7