لاہور( سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے 11ویں سیزن کے آغاز پر معاوضوں کی عدم ادائیگی کا مسئلہ اب سر اٹھانے لگا ہے۔ دربار راجشاہی کے کپتان انعم الحق بجوئے نے انکشاف کیا کہ پلیئرز کو ابھی تک اس ایڈیشن کا ابتدائی معاوضہ نہیں مل سکا۔بی پی ایل کے قوانین کے مطابق، فرنچائزز کو ایونٹ کے شروع ہونے سے قبل پلیئرز کو 50 فیصد معاوضہ ادا کرنا ہوتا ہے، 25 فیصد ایونٹ کے دوران اور باقی 25 فیصد ٹورنامنٹ کے اختتام پر ادا کیا جانا چاہیے۔ تاہم، راجشاہی کے کپتان نے بتایا کہ ان کی ٹیم کو ابھی تک کوئی معاوضہ وصول نہیں ہوا۔یہ مسئلہ گزشتہ ایڈیشنز میں بھی رہا ہے، جہاں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے خود دو فرنچائزز کے بقایاجات ادا کیے تھے۔ انعم الحق نے کہا کہ چونکہ ایونٹ ابھی شروع ہوا ہے، اس لیے انہوں نے معاوضے کی عدم ادائیگی پر سوال اٹھانے سے گریز کیا تاکہ مزید پیچیدگی نہ پیدا ہو۔
بنگلا دیش پریمیئر لیگ: معاوضوں کی عدم ادائیگی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا
8