9
سڈنی ( سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی فاسٹ بالر مچل سٹارک بھارت کے خلاف پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، سٹارک کو چوتھے ٹیسٹ کے دوران کمر کی تکلیف ہوئی تھی، اور انہوں نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں اسی تکلیف کے باوجود بالنگ کی تھی۔ اب، بھارت کے خلاف سڈنی ٹیسٹ میں سٹارک کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے سڈنی میں شروع ہو گا۔