لندن( سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ میں ہونے والی شیڈول ورلڈ انڈور بالز چیمپئن شپس میں اسرائیل کے کھلاڑیوں کی شرکت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ورلڈ بالز ٹور نے ایک بیان میں کہا کہ اگست میں سکاٹش انٹرنیشنل اوپن میں اسرائیلی کھلاڑیوں کی شرکت نے سیاسی کشیدگی پیدا کی تھی، جس کے بعد اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ اسرائیل کو آئندہ ورلڈ انڈور چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے دیا گیا دعوت نامہ واپس لیا جائے۔ورلڈ بالز ٹور نے کہا کہ یہ کھیل ہمیشہ لوگوں کو متحد کرنے کا سبب رہا ہے اور اس فیصلے کا مقصد چیمپئن شپ کو بلا رکاوٹ جاری رکھنے اور تمام شرکا کے لیے محفوظ بنانا ہے۔ تاہم، برطانیہ میں یہودیوں کی تنظیموں نے اس فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے اسرائیلی کھلاڑیوں کے خلاف امتیازی قرار دیا ہے، کیونکہ ان کو صرف ان کی شناخت کی بنیاد پر ٹورنامنٹ سے خارج کر دیا گیا ہے۔
ورلڈ باؤلز چیمپئن شپس میں اسرائیلی کھلاڑیوں کی شمولیت پر پابندی عائد
8