نیو یارک( مانیٹرنگ ڈیسک)2025 میں کسی بھی وقت اوریگون کے ساحل سے 470 کلومیٹر دور ایک زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ارضیاتی ماہر ولیم چاڈویک نے پیش گوئی کی ہے کہ یہ آتش فشاں، جسے Axial Seamount کہا جاتا ہے، خطرناک سرگرمیوں کا اشارہ دے رہا ہے۔چاڈویک اور ان کے ساتھیوں نے اپنی تحقیق کے نتائج واشنگٹن ڈی سی میں امریکن جیو فزیکل یونین کے اجلاس میں پیش کیے۔ پچھلے دس سالوں سے مختلف آلات اس زیر سمندر آتش فشاں کی نگرانی کر رہے ہیں، جن میں سمندری فرش پر کیبل کے ذریعے ڈیٹا وصول کرنا، جھٹکوں کو محسوس کرنا، ابھار آنا اور ریئل ٹائم ڈیٹا کی فراہمی شامل ہیں۔اسکریپس انسٹی ٹیوٹ آف اوشینوگرافی کے ارضیاتی ماہر مارک زمبرج نے کہا کہ یہ زیر سمندر آتش فشاں کرہ ارض پر سب سے زیادہ جانچا جانے والا آتش فشاں ہے۔ نومبر میں Axial کی سطح میں جو ابھار آیا تھا، اس نے چاڈویک کی توجہ کو اپنی طرف مائل کیا کیونکہ یہ سطح 2015 میں پھٹنے سے پہلے والے ابھار کے قریب پہنچ چکی تھی۔ یہ ابھار اس بات کی علامت ہے کہ میگما زیر زمین جمع ہو رہا ہے اور دبا پیدا کر رہا ہے، جس سے پھٹنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔
2025 میں زیر سمندر آتش فشاں پھٹنے کی پیشگوئی
10