نیو یارک ( ہیلتھ ڈیسک)بارسلونا یونیورسٹی کی تحقیق نے یہ انکشاف کیا ہے کہ ٹی بیگز میں موجود مائیکرو پلاسٹک کینسر کا سبب بن سکتے ہیں۔ تحقیق میں تجارتی طور پر دستیاب پلاسٹک پولیمر سے بنے ٹی بیگز پر تجربات کیے گئے، جن میں یہ پایا گیا کہ گرم پانی کے ایک قطرے میں پولی پروپیلین سے بنے ٹی بیگز نے 1.2 ارب مائیکرو پلاسٹک کے ذرات چھوڑے۔اسی طرح، سیلولوز سے بنے ٹی بیگز نے 13 کروڑ 50 لاکھ اور نائیلون 6 سے بنے ٹی بیگز نے 80 لاکھ سے زائد مائیکرو پلاسٹک کے ذرات پانی میں چھوڑے۔ یہ پلاسٹک کے چھوٹے ذرات گرم پانی میں شامل ہو کر کیمیکلز پیدا کرتے ہیں جو صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ان کے کینسر پیدا کرنے والے اثرات کے حوالے سے تشویش ظاہر کی گئی ہے۔یہ تحقیق اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ پلاسٹک کی مصنوعات کے روزانہ استعمال سے صحت کے سنگین مسائل جنم لے سکتے ہیں، اور ہمیں ان کے استعمال کو محدود کرنے کی ضرورت ہے۔
مائیکرو پلاسٹ کی ٹی بیگز میں موجودگی کینسر کا سبب، نئی تحقیق
12