اسلام آباد( کامرس ڈیسک)ایف بی آر کو جولائی سے دسمبر تک 380 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا رہا۔دستاویزات کے مطابق ایف بی آر نے دسمبر میں 1398 ارب روپے ٹیکس جمع کیے، جبکہ اس کا ہدف 1400 ارب روپے تھا۔ انکم ٹیکس سے 791 ارب روپے اکٹھے ہوئے، سیلز ٹیکس سے 414 ارب، فیڈرل ایکسائز سے 69 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی سے 122 ارب روپے جمع کیے گئے۔ اس کے علاوہ، ایف بی آر نے 70 ارب روپے کے ریفنڈز بھی ادا کیے۔دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ جولائی سے نومبر تک 340 ارب روپے کا شارٹ فال رہا، جس کے باعث دسمبر کا ہدف 1750 ارب روپے پورا نہیں ہو سکا۔ ایف بی آر کو جولائی سے دسمبر تک 6009 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنا ہے۔ ان چھ مہینوں میں انکم ٹیکس سے 2827 ارب، سیلز ٹیکس سے 2105 ارب، فیڈرل ایکسائز سے 346 ارب اور کسٹمز ڈیوٹی سے 617 ارب روپے جمع ہوئے، جبکہ 272 ارب روپے کے ریفنڈز دیے گئے۔
جولائی تا دسمبر 2024: ایف بی آر کو 380 ارب کے ریونیو شارٹ فال کا سامنا
6