پشاور( اباسین خبر)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کرم کے مسئلے کے پائیدار اور دیرپا حل کے لیے کوشاں ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ کوہاٹ میں گرینڈ جرگہ دو دن کے وقفے کے بعد آج دوبارہ شروع ہوگا، جس میں جرگے نے ایک فریق کو مشاورت کے لیے دو دن کا وقت دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ آج دونوں فریقین کے درمیان معاہدے کا قوی امکان ہے۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ دونوں فریقین تقریبا تمام نکات پر متفق ہیں، اور خیبرپختونخوا حکومت تنازع کے پائیدار حل کے لیے کام کر رہی ہے۔ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی کوششوں سے ایک صدی سے زائد پرانا تنازعہ حل کے قریب پہنچ چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بنکرز اور اسلحے کے خاتمے سے علاقے میں مکمل امن قائم ہوگا، اور اپیکس کمیٹی کے فیصلے کے مطابق علاقے کو اسلحے سے پاک کیا جائے گا۔ معاہدے کے بعد سڑکوں کی بحالی کے حوالے سے بھی خوشخبری ملے گی۔
حکومت کرم معاملے کے پائیدار اور دیرپا حل کیلئے کوشاں ہے: بیرسٹر سیف
8