کراچی( اباسین خبر)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سال نو کی آمد کا جشن عالمی انداز میں منانے کا اعلان کر دیا۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ سال نو کے موقع پر کراچی میں گورنر ہاس میں غیر معمولی آتشبازی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس موقع پر قوالی کی محفل بھی سجائی جائے گی، اور گورنر ہاس میں کلچرل پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو امید اور حوصلہ دیا جا سکے۔دوسری جانب، کمشنر کراچی نے شہر بھر میں 2 روز کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ کراچی میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ اور آتشبازی پر پابندی ہوگی، اور اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ دفعہ 144 کا نفاذ 31 دسمبر سے یکم جنوری 2025 تک ہوگا۔
گورنر سندھ کا نئے سال کا جشن عالمی انداز سے منانے کا اعلان
7