پشاور( اباسین خبر)خیبرپختونخوا میں محکمہ اینٹی کرپشن سیاسی قیادت کے بعد بیوروکریسی کے خلاف بھی سرگرم ہوگیا ہے۔اینٹی کرپشن حکام کے مطابق، محکمہ صحت کے سینئر افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے ایک ٹھیکیدار کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان افسران میں گریڈ 18 سے گریڈ 20 کے افسران شامل ہیں۔محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق، اس مقدمے میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے تین سابق ڈائریکٹرز سمیت پانچ اہلکار شامل ہیں۔ ملزمان پر ٹھیکوں میں بے ضابطگیوں اور سرکاری اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل کمپلیکس کے افسران نے صوبائی خزانے کو 88 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ نوشہرہ کے میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے شکایت کے بعد انکوائری کی گئی۔اینٹی کرپشن کے مطابق، متعلقہ ریکارڈ کا آڈٹ معائنہ کیا گیا اور محکمہ صحت کے سینئر افسران کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔
اینٹی کرپشن سیاسی قیادت کے بعد بیورو کریسی کے خلاف بھی سرگرم
7