10
لاہور( اباسین خبر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ ن لیگ سے اتحاد کرنے پر پیپلز پارٹی کو پنجاب میں نقصان ہوا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کوئی خاص ڈیمانڈ نہیں ہے، اور معاہدے پر عمل درآمد ضروری ہے تاکہ حکومت چل سکے۔ انہوں نے دو جنوری کو ہونے والے مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا۔سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پٹرول بموں، سڑکوں پر احتجاج اور لڑائی جھگڑے سے مسائل حل نہیں ہوتے، بلکہ تمام مسائل کا حل صرف مذاکرات میں ہے، اور اس عمل کو جاری رہنا چاہیے۔