7
کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار اذان سمیع خان کی اپنے والد، پاکستانی نژاد بالی ووڈ کے مشہور اداکار و گلوکار عدنان سمیع کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔یہ تصویر انسٹاگرام پر عدنان سمیع خان کی جانب سے شیئر کی گئی ہے، جس میں عدنان سمیع اپنے بیٹے اذان سمیع خان اور بھائی جنید سمیع خان کے ساتھ خوش گوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔ تصویر میں تینوں افراد ایک دوسرے کے ساتھ خوشگوار لمحے گزار رہے ہیں، جسے مداحوں نے خوب پسند کیا۔