لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 سے قبل پلیئرز ڈرافٹ کا انعقاد 11 جنوری کو گوادر میں ہوگا، جس کے لیے پی سی بی نے غیرملکی کرکٹرز کی ابتدائی فہرست تیار کرلی ہے۔ اس فہرست میں ردوبدل بھی ممکن ہے۔آسٹریلوی اسٹار کرکٹرز ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور کیوی کرکٹر کین ولیمسن سے شرکت کی تصدیق کا انتظار کیا جا رہا ہے، البتہ ان کے نام فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ انگلش کرکٹرز کرس ووکس اور جونی بیئراسٹو کی شمولیت انگلش کرکٹ بورڈ کے این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ) سے مشروط ہوگی۔بھارت کے سوا دیگر تمام ٹیسٹ کرکٹ ممالک کے کھلاڑی ڈرافٹ میں شریک ہوں گے، اور پی ایس ایل کے اس سیزن میں اسٹار کرکٹرز کو لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل10؛ وارنر، اسمتھ اور ولیمسن سے شرکت کی تصدیق کا انتظار
14