ممبئی ( سپورٹس ڈیسک)ہوم گرانڈ پر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کلین سوئپ اور آسٹریلیا میں پے در پے شکستوں کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بننے والے بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے آخری میچ، سڈنی ٹیسٹ میں اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔ اس وقت ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا کو 1-2 سے برتری حاصل ہے جبکہ بارش کی وجہ سے ایک ٹیسٹ میچ ڈرا ہو چکا ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) حکام اور سلیکٹرز کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے، اور روہت شرما نے اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے کو واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پے در پے شکستوں نے روہت شرما کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کردیا
11