آسٹریا( سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی میڈیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کے آخری روز بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو ویرات کوہلی کے بعد اپنے اخبار کے فرنٹ پیج پر تضحیک کا نشانہ بنایا۔میلبرن میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی اور 5 میچز کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل کی۔ گزشتہ روز کینگروز نے ہوم گرانڈ پر بھارتی سورماں کا غرور خاک میں ملا دیا۔ویرات کوہلی اور سیم کونسٹاس کے درمیان لڑائی کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کی بھی نیندیں حرام ہو گئیں۔ چوتھے، دسویں اور گیارہویں نمبر پر بیٹنگ کرنے والے بیٹرز نے 61 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، جس دوران فیلڈرز نے کئی مس فیلڈنگ کیں، جس پر روہت شرما ناراض اور تنا میں نظر آئے۔
باکسنگ ڈے ٹیسٹ؛ آسٹریلوی اخبار نے روہت شرما کو ”روتو کپتان” قرار دیدیا
5
پچھلی پوسٹ