5
لند ن ( ہیلتھ ڈیسک)تمباکو نوشی سنگین امراض کے خطرے کو بڑھاتی ہے، لیکن برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق نے بتایا ہے کہ صرف ایک سگریٹ پینے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔لندن کالج یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق، ایک سگریٹ پینے سے ایک فرد کی 20 منٹ کی زندگی کم ہو جاتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کوئی شخص دن بھر میں ایک پورا پیکٹ (20 سگریٹ) پیتا ہے، تو اس کی عمر تقریبا 7 گھنٹے تک کم ہو جاتی ہے۔اس تحقیق نے تمباکو نوشی کے نقصانات کو واضح کرتے ہوئے یہ ثابت کیا ہے کہ ہر سگریٹ نہ صرف صحت پر فوری اثرات ڈالتا ہے بلکہ طویل المدتی نقصان بھی پہنچاتا ہے۔