4
جرمنی ( ہیلتھ ڈیسک)انگور جب خشک ہوکر کشمش کی شکل اختیار کرتے ہیں تو اس عمل کے دوران پھل میں موجود غذائی اجزا اور مٹھاس کشمش میں جمع ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے کشمش کو کیلوریز اور غذائی اجزا سے بھرپور میوہ سمجھا جاتا ہے۔کشمش ہر جگہ آسانی سے دستیاب ہوتی ہے اور چونکہ اس میں مٹھاس اور کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اس لیے اسے معتدل مقدار میں استعمال کرنا مفید ہوتا ہے۔ کشمش میں پروٹین، فائبر، قدرتی شکر، کاربوہائیڈریٹس، آئرن، پوٹاشیم، کاپر، وٹامن بی 6 اور مینگنیز جیسے متعدد غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں، جو صحت کے لیے فائدہ مند ہیں۔