6
کرا چی ( سپورٹس ڈیسک)شان مسعود نے جنوبی افریقہ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد ٹیم کی کارکردگی پر تنقید کی اور کہا کہ ہم مسلسل ایک ہی طرح کی غلطیاں دہرا رہے ہیں۔ سنچورین میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان ٹیم نے بھرپور کوشش کی، لیکن 2 وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔کپتان شان مسعود نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹیم کو اپنی غلطیوں پر قابو پانے کی ضرورت ہے اور میچ کے دوران وہ لمحات آئے جب اضافی محنت کی ضرورت تھی تاکہ میچ کو اپنے حق میں ختم کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مزید محنت کرنی ہوگی اور ان غلطیوں سے سیکھنا ہوگا تاکہ آگے جا کر اس قسم کی شکستوں سے بچا جا سکے۔