سٹراسبرگ( مانیٹرنگ ڈیسک)یورپ بھر میں موبائل ڈیوائسز کے لیے ایک ہی قسم کے چارجر کا استعمال لازمی ہو گیا ہے۔ نئے قانون کے تحت، اب تمام موبائل فونز اور دیگر پورٹیبل ڈیوائسز کے لیے ٹائپ سی چارجر استعمال کیا جائے گا۔ اس فیصلے کا مقصد صارفین کو آسانی فراہم کرنا ہے اور مختلف برانڈز کے چارجرز کے درمیان مطابقت پیدا کرنا ہے۔اس قانون کا اطلاق ہونے کے بعد ایپل سمیت تمام کمپنیاں اپنی ڈیوائسز کے ساتھ ٹائپ سی چارجر فراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔ یورپی پارلیمنٹ نے اکتوبر 2022 میں کامن چارجر کے قانون کو منظور کیا تھا اور ایپل کمپنی کو اپنی مصنوعات میں ٹائپ سی چارجر استعمال کرنے کے لیے 2024 تک کا وقت دیا تھا۔ اس اقدام سے صارفین کے لیے چارجرز کی پیچیدگی کو کم کرنے اور ماحولیات پر پڑنے والے اثرات کو بھی کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
موبائل جو بھی ہو، چارجر اب ایک ہی ہوگا، یورپ میں کامن چارجر کا قانون لاگو
6