لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)30 دسمبر 2024 کو ایک غیر معمولی فلکیاتی واقعہ پیش آئے گا، جب سیاہ چاند نظر آئے گا۔ سیاہ چاند دراصل شمسی مہینے کا دوسرا نیا چاند ہوتا ہے، اور یہ اتنی گہری رنگت کا ہوتا ہے کہ عام طور پر نظر نہیں آتا کیونکہ یہ سورج کی روشنی سے منور نہیں ہوتا۔ یہ واقعہ فلکیات میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے خاصا دلچسپ ہوتا ہے۔سیاہ چاند کا ظہور 30 دسمبر کو مشرقی وقت کے مطابق شام 5:27 بجے ہوگا، جبکہ یورپ، افریقہ اور ایشیا کے ممالک میں یہ 31 دسمبر کو دیکھا جا سکے گا۔ پاکستان اور بھارت میں لوگ اسے 31 دسمبر کی رات 3:57 پر دیکھیں گے۔سیاہ چاند کیسے ظاہر ہوتا ہے؟ یہ نیا چاند اس وقت ہوتا ہے جب سورج اور چاند ایک سیدھ میں ہوتے ہیں، جس سے چاند کا روشن پہلو زمین سے دور ہو جاتا ہے اور وہ نظر نہیں آتا۔ چونکہ چاند ہر 29.5 دن میں زمین کے گرد چکر لگاتا ہے، کبھی کبھار دو نئے چاند ایک ہی مہینے میں آتے ہیں، جنہیں “بلیک مون” کہا جاتا ہے۔اس دوران چاند خود ظاہر نہیں ہوتا، لیکن آسمان پر اس کے اثرات سے تاریک رات میں ستاروں، سیاروں اور کہکشاں کو زیادہ واضح طور پر دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
سال کے اختتام پر لوگوں کو سیاہ چاند دیکھنے کو ملے گا
5