8
دمشق( مانیٹرنگ ڈیسک)شمالی شام میں ترک فورسز اور سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کی جھڑپیں، 120 افراد جاں بحق ،شمالی شام میں ترک فورسز اور سیریئن ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان خونریز جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اب تک 120 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ نبع السلام اور ابو راسین کے علاقوں میں بھاری گولہ بارود کا استعمال کیا جا رہا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی شام کے تشرین ڈیم اور قرہ کوساک پل کے قریب بھی شدید جھڑپیں جاری ہیں، جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان کا خدشہ ہے۔