10
تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب اور یروشلم میں ہزاروں شہری غزہ میں جنگ بندی کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف شدید احتجاج کیا اور مطالبہ کیا کہ حماس کے ساتھ فوری طور پر جنگ بندی کی جائے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جنگ بندی ضروری ہے۔ انہوں نے نیتن یاہو پر الزام عائد کیا کہ مذاکرات میں عدم دلچسپی کی وجہ سے اسرائیلی قیدیوں کی حالت بگڑ گئی اور کئی قیدی ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں۔