میلبرن( سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا نے بھارت کو 184 رنز سے شکست دی،آسٹریلیا نے میلبرن کرکٹ گرانڈ میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 184 رنز سے شکست دی۔ بھارت کو 340 رنز کا ہدف ملا تھا، لیکن بھارتی ٹیم صرف 155 رنز پر آٹ ہو گئی۔ہدف کے تعاقب میں بھارت کے صرف دو بلے باز ڈبل فگر میں داخل ہو سکے، یشوی جیسوال نے 84 اور رشبھ پنت نے 30 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز اور اسکاٹ بولینڈ نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے تین تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔پہلی اننگز میں آسٹریلیا نے 474 رنز بنائے، جبکہ بھارت 369 رنز بنا کر آل آٹ ہو گئی، جس کے نتیجے میں آسٹریلیا کو 105 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔ دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے 234 رنز بنائے اور بھارت کو 340 رنز کا ہدف دیا۔یہ سیریز 5 ٹیسٹ میچز پر مشتمل ہے، جس میں آسٹریلیا نے 2 میچز جیتے ہیں، بھارت نے ایک میچ جیتا اور ایک میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔
میلبرن ٹیسٹ: آ سٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کو 184 رنز سے شکست
8