کراچی ( کامرس ڈیسک)پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ چند روز کی مندی کے بعد کاروبار کے آغاز پر شدید تیزی دیکھنے کو ملی۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا، اور ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس میں 1800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس کے نتیجے میں پاکستان سٹاک مارکیٹ کا ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر واپس پہنچ گیا، جو 1 لاکھ 13 ہزار 456 پوائنٹس تک پہنچا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 927 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، اور انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 351 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔امریکی ڈالر کی قیمت میں کمیدوسری جانب انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں امریکی کرنسی مزید 7 پیسے سستی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 278.47 روپے سے کم ہو کر 278.40 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس 1 لاکھ 13 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بحال
7