اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان اور کینیا کے درمیان تجارتی شراکت داری میں اہم پیشرفت،پاکستان اور کینیا کے درمیان تجارتی شراکت داری میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس میں فری ٹریڈ ایگریمنٹ اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات مستحکم کیے جا رہے ہیں، تاکہ عالمی منڈیوں میں بہتر مقام حاصل کیا جا سکے۔فری ٹریڈ ایگریمنٹ کا مقصد عالمی تجارتی تعلقات کو فروغ دینا، قیمتوں میں کمی لانا، صنعتوں کی ترقی کرنا اور کاروباری مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔ اس معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی استحکام اور ترقی کو بڑھاوا ملے گا۔پاکستان کی جانب سے کینیا کو پنک سالٹ، ماربل اور سیمنٹ کی برآمد کرنے کے امکانات پر بھی بات چیت کی گئی ہے، اور دوا سازی کے شعبے میں بھی دوطرفہ تجارت بڑھانے کے امکانات پر غور کیا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان نے پاکستان کو وسطی ایشیا اور مشرقی افریقہ کے درمیان تجارتی روابط کا اہم مرکز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کی بدولت غیر ملکی سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے نئے راستے کھل رہے ہیں۔
پاکستان اور کینیا کی تجارتی شراکت داری میں اہم پیشرفت
7