اسلام آباد( کامرس ڈیسک) ایف بی آر نے ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن سکیم میں 2 ارب 40 کروڑ روپے کا سکینڈل پکڑ لیافیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن سکیم میں 2 ارب 40 کروڑ روپے کی خردبرد کا پردہ چاک کیا ہے۔ ایف بی آر نے خام مال کی درآمد میں بڑے پیمانے پر جعلسازی کا انکشاف کیا ہے، جس کے نتیجے میں جعلساز کمپنی پر 67 کروڑ 60 لاکھ روپے کا سرچارج بھی عائد کر دیا گیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق جعلساز کمپنی نے 36 کروڑ 90 لاکھ، 22 کروڑ 20 لاکھ اور 9 کروڑ 10 لاکھ روپے کا کلنکر امپورٹ کیا تھا، جبکہ کمپنی کے گودام سے 3 ارب 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 3 لاکھ 95 ہزار ٹن کلنکر غائب ہے۔حکام کے مطابق نجی کمپنی نے رعایتی سکیم کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے چار بار سیمنٹ کا خام مال درآمد کیا۔ اس کے علاوہ تفتان اور گوادر ڈرائی پورٹس پر امپورٹ سٹاک کے شواہد بھی نہیں ملے۔ایف بی آر نے مزید بتایا کہ کوئٹہ کی اس نجی کمپنی کے خلاف 32 اے کے تحت ایف آئی آر درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ایف بی آر نے ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن سکیم کا 2 ارب سے زائد کا سکینڈل پکڑ لیا
11