لاہور( اباسین خبر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانے کی خواہش رکھتے ہیں۔گورنر پنجاب سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید الزابی نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار سلیم حیدر خان نے پاکستانیوں خاص طور پر طلبا کو ویزا ملنے میں مشکلات کا ذکر بھی کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں اور حکومت معیشت کی ترقی کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یو اے ای کی کمپنیاں پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتی ہیں اور پاکستانی یو اے ای کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔یو اے ای کے سفیر حماد عبید الزابی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ قابل تجدید توانائی کے شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں اور ویزا سے متعلق مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان اور یو اے ای تعلقات کو مزید بلندیوں تک لیکر جانا چاہتے ہیں: گورنر پنجاب
8