لاہور( ہیلتھ ڈیسک)موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی مارکیٹ میں سبزیوں اور پھلوں کی بہار آ جاتی ہے، اور یہی موسم ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند غذاں کا خزانہ بھی ثابت ہوتا ہے۔ بعض خاص سبزیاں، پھل اور مسالہ جات ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔آئیے جانتے ہیں موسمِ سرما کی کچھ ایسی غذاں کے بارے میں جو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید ہیں:امرودماہرین شوگر کے مریضوں کو کم گلیسیمک مواد والی غذاں کا مشورہ دیتے ہیں۔ امرود کم گلیسیمک کے باعث شوگر کے مریضوں کے لیے بہترین پھل ہے، جو بلڈ شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں موجود فائبر بلڈ شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔دار چینیدار چینی ایک طاقتور مسالہ ہے جو خون میں گلوکوز اور ٹرائی گلیسرائیڈ کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ شوگر اور قلبی امراض کے خطرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ شوگر کے مریضوں کے لیے دارچینی کا بہترین استعمال صبح کے وقت دارچینی والے پانی کی صورت میں ہے۔لیموں اور نارنگیترش پھل جیسے لیموں اور نارنگی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہترین فوڈز ہیں۔ ان پھلوں میں کم گلیسیمک مواد ہوتا ہے اور یہ خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھتے ہیں۔ مریض ان پھلوں کو سلاد یا جوس کی شکل میں استعمال کر سکتے ہیں۔کیویکیوی وٹامن سی، فائبر، پوٹاشیئم اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق، کیوی خون میں شوگر کی سطح کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔گاجرگاجر غذائیت سے بھرپور سبزی ہے، جس میں موجود فائبر خون میں شوگر کی روانی کو سست کر دیتا ہے اور گلیسیمک مواد کم ہونے کے باعث یہ شوگر کے مریضوں کے لیے بہترین غذا ہے۔لونگلونگ خون میں انسولین کی سطح بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، لونگ کا استعمال جسم میں انسولین کے ردِعمل کو بہتر بناتا ہے اور ذیابیطس کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے۔موسمِ سرما کی یہ غذائیں نہ صرف ذیابیطس کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتی ہیں بلکہ مجموعی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہیں۔
موسمِ سرما کی سوغات، ذیابیطس قابو رکھنے میں مددگار
11