کراچی ( ہیلتھ ڈیسک)موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی جلد کی خشکی میں اضافہ ہو جاتا ہے، اور بعض اوقات جلد پر پپڑیاں بھی جمنے لگتی ہیں، جس سے شدید پریشانی کا سامنا ہوتا ہے۔ اس مسئلے کا حل اکثر مہنگے موائسچرائزرز، کریمز اور لوشن میں تلاش کیا جاتا ہے، لیکن یہ مصنوعات بعض حالات میں صرف وقتی اثر کرتی ہیں۔ایک اور مثر حل جو آپ کے ارد گرد کے ماحول میں نمی کے تناسب کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، وہ ہے ہیومیڈیفائر کا استعمال۔ ہیومیڈیفائر ایک ایسا آلہ ہے جو ہوا میں نمی کو بڑھاتا ہے، جس سے آپ کی جلد میں نمی برقرار رہتی ہے اور خشکی کم ہوتی ہے۔ اس سے نہ صرف جلد کی خشکی میں کمی آتی ہے بلکہ یہ سانس کی بیماریوں اور نزلہ زکام کو بھی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔لہذا، ہیومیڈیفائر کا استعمال سردیوں میں آپ کی جلد کو نمی فراہم کرنے اور خشکی سے بچانے کے لیے بہترین انتخاب ہے۔
خشک موسم میں بھی جلد کو نرم و ملائم رکھنا ہوا اب ممکن
16