غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی صیہونی فورسز کی غزہ میں بربریت کا سلسلہ نہ رک سکا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کی غزہ میں سکولوں اور پناہ گاہوں پر بمباری سے مزید 55 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ جنگ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار 930 ہوگئی۔غزہ کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کرنے والی صیہونی فوج نے بچ جانے والے گھروں پر بھی بمباری کی جس سے جبالیہ میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید ہوگئے۔ غزہ کے شمال مشرق میں سکول پر بمباری سے سات بچے شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں کمال عدوان ہسپتال کو بھی نشانہ بنایا جس سے طبی عملہ زخمی اور ایمبولینس تباہ ہوگئی۔ اسرائیلی فوج نے حملے کے دوران کئی ایمبولینسز کو آگ بھی لگا دی۔
اسرائیل کی غزہ میں سکولوں اور پناہ گاہوں پر بمباری
15