12
غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیل کی غزہ میں نسل کشی مہم جاری ہے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی بیت لاہیامیں وحشیانہ بمباری سے ایک ہی خاندان کے 22 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ جنگ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار 805 تک پہنچ چکی ہے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک مغربی کنارے میں 796 فلسطینیوں کو یہودی آباد کاروں نے شہید کیا ہے۔