14
نیویارک( مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ جنگ بندی کے لیے قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی گئی۔158 ممبران نے جنگ بندی کے حق میں ووٹ دیا، 9 نے مخالفت کی، جبکہ 13 ارکان نے قرارداد کی ووٹنگ میں شرکت سے گریز کیا۔قرارداد کے متن میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیل اور حماس دونوں فریقین قیدیوں کو غیر مشروط طور پر رہا کریں اور غزہ میں مکمل اور مستقل جنگ بندی کا عمل شروع کیا جائے۔