14
کراچی( کامرس ڈیسک)سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ دیکھنے کو آیا، آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے کا اضافہ ہوا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 82 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ، 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 971 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 455 روپے ہو گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 23 ڈالرز کے اضافے کے بعد 2 ہزار 716 ڈالرز فی اونس ہو گئی ہے۔ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3100 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔