کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)ایکسپوسینٹر کراچی میں جاری دفاعی نمائش میں پہلی مرتبہ ملکی سطح پر تیار کیا گیا ریموٹ کنٹرول روبوٹ متعارف کرایا گیا۔کراچی ایکسپوسینٹر میں جاری دفاعی نمائش میں نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کی جانب سے تیار کیا گیا روبوٹ “حیدر کرار” چھوٹے سائز کے جنگی ٹینک سے مشابہت رکھتا ہے اور اس پر 7.62 میلی میٹر کی انتہائی مہلک گن نصب ہے۔ہائیبرڈ ٹیکنالوجی کے حامل اس روبوٹ کو گرانڈ سٹیشن سے 8 کلومیٹر تک ہدف کا نشانہ بنانے کے لیے بھیجا جا سکتا ہے۔ حیدر کرار روبوٹ بیک وقت 300 سے 500 رانڈز کو اپنے ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔نیشنل ریڈیو ٹیلی کمیونیکیشن کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ، رضا حیدر کے مطابق، ماڈرن وارفیئر کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ روبوٹ تیار کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی فیلڈ انوائرمنٹ کو پیش نظر رکھتے ہوئے 20 سے زائد انجینئرز کی محنت سے یہ جدید روبوٹ تیار کیا گیا ہے۔
دفاعی نمائش میں ملکی سطح پرتیارکیا گیا ریموٹ کنٹرول روبوٹ ’حیدرکرار‘ متعارف
24