اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے فری لانسرز کو ڈیٹا سکیورٹی اور انٹرنیٹ کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔پی ٹی اے کی وی پی این رجسٹریشن کے حوالے سے سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا عمل جاری ہے۔ سٹیک ہولڈرز نے وی پی این رجسٹریشن کے عمل کو بہتر بنانے کے طریقہ کار پر بات چیت کی تاکہ کاروبار کے تسلسل اور انٹرنیٹ کی محفوظ خدمات کی فراہمی ممکن ہو سکے۔پاکستان سافٹ ویئر ہاسز ایسوسی ایشن نے پی ٹی اے کی جانب سے سہولت فراہم کرنے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وی پی این رجسٹریشن کے لیے مناسب وقت دیا جائے، اور غیر رجسٹرڈ وی پی اینز پر مشاورت کے تقاضوں پر زور دیا تاکہ کسی بھی قسم کے تعطل سے بچا جا سکے۔پی ٹی اے نے مجاز صارفین کو وی پی این تک بلاتعطل رسائی کی یقین دہانی کرائی اور فری لانسرز کو ڈیٹا سکیورٹی اور انٹرنیٹ کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ سافٹ ویئر ہاسز، بی پی او فرمز، بینکوں اور سفارت خانوں کو وی پی این تک بلاتعطل رسائی ملے گی۔
پی ٹی اے کا فری لانسرز کو ڈیٹا سکیورٹی و انٹرنیٹ کی فراہمی بلا تعطل یقینی بنانے کا عزم
18