16
میڈرڈ( سپورٹس ڈیسک)اٹلی کی ٹیم نے پانچویں مرتبہ ویمن ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) بلی جین کنگ کپ جیت لیا۔ڈبلیو ٹی اے بلی جین کنگ کپ کے 61 ویں ایڈیشن کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے سپین کے شہر ملاگا کے مارٹن کارپینا ایرینا میں کھیلے جا رہے ہیں، جہاں فائنل میچ میں اٹلی اور سلواکیہ کی خواتین ٹینس ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔اٹلی کی ویمنز ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف سلواکیہ کی ٹیم کو دونوں سنگلز مقابلوں میں شکست دے کر فائنل 0-2 گیم سے جیت لیا۔