اسلام آباد( کامرس ڈیسک)آسٹریلیا میں منعقدہ تجارتی نمائش گلوبل سورسنگ ایکسپو میں پاکستان کے پویلین کو “بہترین پویلین” ایوارڈ سے نوازا گیا۔وزارت تجارت کے جاری اعلامیہ کے مطابق، وفاقی وزیر جام کمال خان کی ہدایت پر عالمی نمائش میں پاکستان کی مصنوعات کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ گلوبل سورسنگ ایکسپو میلبرن میں پاکستان کے پویلین نے اپنی منفرد ڈیزائن اور اعلی معیار کے ساتھ سب کو متاثر کیا۔چین، بھارت، ویتنام اور دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان کا پویلین نمایاں رہا۔ گلوبل سورسنگ ایکسپو میں پاکستان کی 21 کمپنیوں نے ٹیکسٹائل، لیدر اور ہوم ٹیکسٹائل مصنوعات کی نمائندگی کی۔پاکستان کے ہائی کمشنر زاہد حفیظ چودھری نے ٹی ڈی اے پی کی جانب سے شیلڈ وصول کی۔ اس اہم کامیابی پر وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستانی برآمدات کے لئے ہمارے عزم اور محنت کا مظہر ہے، اور پاکستانی پویلین کی کامیابی نے بین الاقوامی مارکیٹس میں ملکی مصنوعات کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا۔
آسٹریلیا میں تجارتی نمائش: پاکستانی پویلین کو ’’بہترین پویلین‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا
16