3
لاہور( اباسین خبر) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ ڈائیلاگ کے بغیر سیاست کا کوئی وجود نہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے سرحدی علاقوں میں لوگوں کو زمین کے بنیادی حقوق تک میسر نہیں ہیں، جنہیں حل کرنے کی ضرورت ہے۔ملک احمد خان نے مزید کہا کہ جرائم اور کرپشن کسی کا سیاسی حق نہیں ہو سکتے، اور احتجاج کو تشدد میں تبدیل نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے پرامن طریقے سے مسائل حل کرنے پر زور دیا۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ ہماری سیاست الفاظ اور بات چیت کی اہمیت پر مبنی ہے، اور سیاسی مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ضروری ہے۔