راولپنڈی( اباسین خبر) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مسیحی برادری پاکستان کے لیے فخر اور طاقت کا باعث ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، جنرل عاصم منیر سینٹ جوزف کیتھولک کیتھیڈرل چرچ میں کرسمس کی تقریب میں شریک ہوئے، جہاں مسیحی برادری نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ملک بھر میں مسیحی برادری کو کرسمس کی دلی مبارکباد دی اور ان سے یکجہتی کا اظہار کیا۔آرمی چیف نے ملکی ترقی میں اقلیتوں بالخصوص مسیحی برادری کی اہم شراکت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں۔ انہوں نے پاکستان کو قائد اعظم کے تصور کردہ پرامن اور خوشحال ملک میں تبدیل کرنے کے لیے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا اور قائد کے نظریات کو چیلنجز سے نمٹنے کے لیے رہنمائی قرار دیا۔جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ قائد اعظم کے نظریات نہ صرف پاکستان کی علاقائی سالمیت کے تحفظ بلکہ اندرونی استحکام کو فروغ دینے کے لیے بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ان کی قیادت اور عزم نے پاکستان کی بنیادوں کو مضبوط کیا۔
مسیحی برادری قوم کیلئے فخر اور طاقت کا باعث ہے: آرمی چیف
5